حیدرآباد۔3۔اپریل(اعتماد نیوز)ریاست میں انتخابات کے وقت غیر قانونی رقم
کی منتقلی قدیم رواج ہے جسکے ذریعہ ووٹروں میں رقم کو تقسیم کرنے کی کوشش
کی جاتی ہے۔ چنانچہ ضلع کڑپہ کے وی این پلی میں
ایک کار میں10.68 لاکھ
روپئے کی غیر قانونی رقم کی منتقلی کے دوران پولیس کی تلاشی مہم کے ذریعہ
ضبط کر لیا گیا۔اسی طرح مغربی گوداوری میں پدپاڈو منڈل میں بھی پولیس نے
ایک کار سے 5لاکھ روپئے کو ضبط کر لیا۔